یوکرین جنگ میں روس کے اگے بڑھتے قدم، سات علاقوں کو کرایا آزاد
روس کی وزارت دفاع نے دونیسک میں سات علاقوں کو آزاد کرا لئے جانے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں ژوراؤکا علاقے کو آزاد کرائے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی فوج نے گذشتہ ہفتے کے دوران دونیسک میں سات علاقوں کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔
روسی وزارت دفاع کے بیان میں آیا ہے کہ روسی فوج نے گذشتہ ہفتے کے دوران دونیسک میں کیروو، پتیچیہ، اسکو چنوئہ، کاولووکا، زاؤ تنوئہ، ژوراؤکا اور پرچیستوو کو آزاد کرا لیا۔
روسی وزارت دفاع کے بیان میں اسی طرح اعلان کیا گیا کہ روسی فوج کے زیرکنٹرول ان علاقوں کو دوبارہ واپس لینے کے لئے یوکرینی فوج نے ترپن حملے کئے اور ان تمام حملوں کو ناکام بنا دیا گیا، جبکہ روسی فوج نے اس دوران یوکرین کے تین ہزار پانچ سو پندرہ فوجیوں کو ہلاک کیا اور یوکرین کے چار ٹینک، چودہ بکتر بند اور فوجی گاڑیاں اور اسی طرح بتّیس صحرائی توپیں تباہ کر دیں۔