Sep ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۶ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی دیدہ دلیری یا عالمی ادارے کی کمزوری ،اقوام متحدہ کے قافلے کو بندوقوں کے زور پر روکا

اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے کے سربراہ فلپ لازارینی نے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے اقوام متحدہ کے ایک قافلے کو بندوقوں کے زور پر روکا اور بلڈوزر سے اقوام متحدہ کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

سحر نیوز/ دنیا: اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی آنروا کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے پولیو ویکسین کے لیے غزہ میں موجود اقوام متحدہ کے عملے کو گرفتار کر کے دھمکی دی ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ پولیو ویکسینیشن کل شمالی غزہ میں ہوگا یا نہیں۔

ایکس پر ایک پیغام میں فلپ لازارینی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قافلے کو وادی غزہ چیک پوسٹ کے فوراً بعد روکا گیا اور اقوام متحدہ کے عملے کو بندوق کی نوک پر گرفتار کرنے کی دھمکی دی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ بلڈوزروں نے اقوام متحدہ کی بکتر بند گاڑیوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قافلے کے ساتھ سفر کرنے والے فلسطینی اور بین الاقوامی ملازمین کو آٹھ گھنٹے سے زیادہ تک حراست میں رکھا گیا تھا لیکن اب انہیں رہا کر دیا گيا ہے اور وہ اقوام متحدہ کے سنٹر پر بحفاظت واپس آ گئے ہيں۔

ٹیگس