اسرائیل میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ناپسندیدہ شخصیت قرار
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i437573-اسرائیل_میں_اقوام_متحدہ_کے_سیکریٹری_جنرل_ناپسندیدہ_شخصیت_قرار
اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو اسرائیل کے لئے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے اسرائیل آنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۳, ۲۰۲۴ ۰۴:۳۹ Asia/Tehran
  • اسرائیل میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ناپسندیدہ شخصیت قرار

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو اسرائیل کے لئے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے اسرائیل آنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں المناک تباہی کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیانات پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی حکومت سخت ناراض ہیں اور اب لبنان کی عالمی سرحد پار کر کے اسرائیلی ایئر فورس اور زمینی فوج کی کارروائیوں کو بھی سیکریٹری جنرل نے عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے جس کے باعث اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بھی اسرائیل کے لئے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کے اسرائیل آنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کے اس اقدام کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجود رکن ممالک کے متعدد نمائندوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں موجود سیکریٹری جنرل کی خدمات کو نہ صرف سراہا بلکہ امن کے لئے ان کے کردار کی تعریف بھی کی ہے۔