وائٹ ہاؤس کے سامنے فلسطین اور لبنان کے حامی امریکی شہری کی خود سوزی + تصاویر
Oct ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۲:۵۹ Asia/Tehran
وائٹ ہاؤس کے سامنے فلسطین اور لبنان کے حامیوں کے مظاہرے کے دوران فلسطین اور لبنان کے حامی ایک شخص نے خود سوزی کرلی۔
سحرنیوز/دنیا: عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں وائٹ ہاؤس کے سامنے ایک امریکی شہری نے لبنان اور غزہ پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خودسوزی کرلی ہے۔
تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے یہ شخص مظاہرے کے دوران اپنے آپ کو آگ لگا دیتا ہے اور اس کے بازو میں لگی آگ کو لوگ بجھانے میں مصروف ہیں۔