Oct ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۹:۰۹ Asia/Tehran
  •  امریکہ: فوٹبال مقابلوں میں جیت کے جشن کے دوران فائرنگ، تین ہلاک اور آٹھ زخمی

امریکہ کی جنوبی ریاست می سیسی پی میں فٹبال مقابلوں میں جیت کے جشن کے دوران فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

سحرنیوز/دنیا: ایسوسی شی ایٹڈ پریس نے ریاست کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ سنیچر کی صبح یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کم سے کم دو افراد نے اسکول کے فٹبال مقابلے ميں جیت کا جشن منانے والے کئی سو افراد پر مشتمل ایک گروپ کی جانب فائر کھول دیا۔ فائرنگ کا واقعہ فٹبال میچ ختم ہوتے ہی چند افراد کے آپس میں متصادم ہونے کی بنا پر پیش آیا ہے تاہم ریاست می سیسی پی کے ضلع ھولمز کی پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی اس تصادم کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
پولیس نے ایک انٹرویو میں اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دوسو سے تین سو افراد جشن منا رہے تھے جو فائرنگ کے باعث بھاگ کھڑے ہوئےمرنے والوں میں دو انیس سال کے جوان ہیں جبکہ تیسرے کی عمر پچیس سال تھی، زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گيا ہے۔

ٹیگس