Oct ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • غزہ میں القسام بریگیڈ کے ہاتھوں اعلی صہیونی کمانڈر ہلاک

غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے حملوں میں ایک صیہونی کمانڈر سمیت کئی صیہونی فوجی افسر ہلاک ہو گئے ہیں۔ عبرانی میڈیا کے مطابق غزہ پٹی کے علاقے جبالیا میں دو کارروائیوں میں بریگیڈ 401 کےکمانڈر سمیت چار صیہونی فوجی افسر ہلاک ہو گئے ایک اور کارروائی میں کئی صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

سحرنیوز/دنیا: القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے صیہونی فوج کی دو گاڑیوں کو شواتھ دھماکہ خیز مواد اور یاسین 105 راکٹ لانچر سے نشانہ بنایا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق القسام کی جانب سے یہ حملے جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے مشرق اور مغرب میں کیے گئے، جس کے نتیجے میں کئی صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ حماس کے ہاتھوں ہلاک جانے والا صیہونی کمانڈر غزہ میں زمینی کارروائی کے آغاز سے اب تک سب سے اعلیٰ فوجی عہدے دار ہے، یہ ان چار کرنلز میں سے ایک ہے جو غزہ پر جنگ کے آغاز سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ بعد ازاں صیہونی فوج نے اپنے کرنل کی ہلاکت  کی تصدیق کردی۔
صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ 401 ویں آرمڈ بریگیڈ کا کمانڈر کرنل احسان دقسا شمالی غزہ میں مارا گیا ہے، کرنل دقسا کا شمار فوج کے سینئر ترین افسران میں ہوتا تھا۔

ٹیگس