Oct ۲۳, ۲۰۲۴ ۰۶:۴۰ Asia/Tehran
  • غزہ پر دہشتگرد صیہونیوں کے حملے جاری

غزہ میں صیہونی فوجیوں کی ہولناک دہشتگردی کا آغاز ہوئے تین سو بیاسی روز گزر گئے مگر وحشیانہ انداز میں فلسطینیوں کے قتل عام کی غم انگیز داستان بدستور جاری ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی دہشتگردوں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر گولہ باری اور فضائی بمباری کی جس میں ایک بار پھر جبالیا پناہگزیں کیمپ کو خاص طور پر نشانہ بنایا گيا۔ شمالی غزہ میں واقع اس کیمپ کی ایک رہائشی عمارت کو صیہونی دہشتگردوں نے بمباری کر کے تباہ کر دیا۔ اس علاقے میں بمباری کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ اس کے علاوہ غزہ کے رفح شہر کے مرکزی اور مغربی علاقوں پر گولہ باری کی۔ صیہونی دہشتگردوں کے جنگی طیاروں نے اسی طرح البریج پناہ گزیں کیمپ کو بھی اپنے نشانے پر لیا جہاں بڑی تعداد میں غزہ کے بے گھر ہوئے عوام پناہ لئے ہوئے تھے۔
صیہونی فوجیوں کے یہ حملے ایسے وقت میں جاری رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن پیر کی شام ایک بار پھر صیہونی حکام سے بظاہر جنگ بندی کے موضوع پر گفتگو کے لئے مقبوضہ فلسطین پہنچے ہیں۔ سات اکتوبر 2023 کے بعد سے امریکی وزیر خارجہ کا یہ گیارہواں دورہ ہے۔

ٹیگس