امریکہ کی صیہونی حکومت کو مزید اربوں ڈالر کی فوجی امداد
Oct ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے بتایا ہے کہ امریکہ ، تل ابیب کو علاقے میں جنگ کی آگ بھڑکائے رکھنے کے لئے آٹھ اعشاریہ سات ارب ڈالر مالی مدد دے گا
سحرنیوز/دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت اور کانگریس نے اسرائیلی حکومت کے لئے آٹھ ارب ستر کروڑ ڈالر کی مدد دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔ صیہونی وزارت جنگ نے کہا ہے کہ تل ابیب، امریکہ سے پانچ اعشاریہ دو ارب ڈالر مالیت کی فوری اور ہنگامی مدد حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اسے اپنا فضائی دفاعی سسٹم مضبوط بنانے کے لئے استعمال کرے۔
صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے یاد دہانی کرائی ہے کہ اس فنڈ کو آئرن ڈوم ، فلاخن داؤد اور لیزر سسٹم کو مضبوط بنانے کے لئے استعمال کیا جائےگا۔ واشنگٹن نے صیہونی حکومت کو ابھی حال ہی میں اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم تھاڈ بھیجنے کی خبر دی ہے۔