Oct ۳۰, ۲۰۲۴ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کے ڈرون حملوں نے صیہونی وزیر اعظم کو وحشت زدہ کردیا ہے

صیہونی حکومت کے ٹی وي چينل گیارہ نے ایک رپورٹ میں ایک باخبر صیہونی ذریعے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون حملوں نے صیہونی وزیر اعظم نتنیاہو کو وحشت زدہ کردیا ہے-

سحرنیوز/دنیا: صیہونی حکومت کے  ٹی وی چينل گیارہ نے اپنی رپورٹ میں  کہا کہ نیتن یاہو نے صیہونی پارلمینٹ کینیسٹ کے اجلاس میں کہا ہے کہ اگر اس وقت کوئی ڈرون کینیسٹ سے ٹکرا جائے تو ہم کہاں جائیں گے؟ اس باخبر ذریعے کے مطابق نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ کنیسٹ کا اجلاس کسی اور جگہ کیوں نہیں منعقد کیا گیا۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اس حکومت کی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سیکورٹی مسائل اور ممکنہ حملوں کے خدشے کے پیش نظر معمول کی جگہ کے علاوہ کسی اور جگہ پر منتقل کر دیے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے آنروا کے تعلق سے صیہونی پارلیمنٹ کے قانون کو مسترد کردیا ہے۔

ٹیگس