Nov ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
  • نیتن یاہو کے خلاف حریدی یہودیوں کے مظاہرے

صہیونی حکومت کی پولیس نے تل ابیب میں حریدی فرقے کے احتجاجی مظاہرین پر دھاوا بول کر متعدد کو گرفتار کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: مقبوضہ فلسطین سے موصولہ خبروں کے مطابق تل ابیب میں مذہبی ارتھوڈکس کہلانے والے یہودی فرقے حریدی کے پیروکاروں نے نتن یاہو کابینہ کے فیصلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین صہیونی فوج میں ٹریننگ لینے کی مخالفت میں احتجاج کررہے تھے۔ مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ مر جائیں گے لیکن فوجی ٹریننگ کے لئے نہیں جائیں گے۔
احتجاجی مظاہرہ اس وقت پر تشدد کا رخ اختیار کرگیا جب صہیونی پولیس نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہوئے انہيں منتشر کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کے غیر مناسب اور انتہاپسندانہ رویے پر مظاہرین نے پولیس کو "نازی" کہا۔
اس موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان ٹکراؤ ہوا جس کے دوران متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔یاد رہے کہ شمالی اور جنوبی سرحدوں پر مقاومت کے ساتھ جھڑپوں کی وجہ سے صہیونی فوج کو فوجیوں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ اس وقت اسرائیل میں دس لاکھ حریدی فرقے کے ماننے والے رہتے ہیں۔

ٹیگس