غزہ جنگ سے واپسی پر غاصب صہیونی فوجی افسر کی خودکشی
Nov ۰۴, ۲۰۲۴ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
غاصب صہیونی فوجی افسر نے غزہ جنگ سے واپسی کے بعد خودکشی کرلی ۔
سحر نیوز/ دنیا: ارم نیوز کی رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ کی وجہ سے صہیونی فوجیوں میں نفسیاتی بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔ جنگ میں شرکت کرنے والے افسران اور اہلکار ذہنی بیماریوں اور ذہنی دباو میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنگ کی وجہ سے فوجیوں میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔
تازہ ترین واقعے میں ایک صہیونی افسر سانتیاگو واڈیا نے غزہ سے واپسی پر زندگی سے تنگ آ کرخودکشی کرلی ۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے سینکڑوں صہیونی فوجی نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
صہیونی فوج کے جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ سے واپس آنے والے ایک تہائی فوجی نفسیاتی اور ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔