نیتن یاہو کے خلاف تل ابیب میں مظاہرے، متعدد مظاہرین گرفتار
Nov ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کی پولیس نے سنیچر کی رات نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں میں سے کم سے کم پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا کے مطابق صیہونی حکومت کے دارالحکومت تل ابیب میں جنگ غزہ کے تعلق سے نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ سنیچر کی رات بھی جاری رہا۔ اس رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے صیہونی جنگی قیدیوں کی رہائی انجام نہ پانے کا ذمہ دار نیتن یاہو کو قرار دیا۔ مظاہرین نے حکومت سے جنگی قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ جلد سے جلد کرنے کا مطالبہ کیا۔
عبرانی زبان کے روزنامے ہاآرتص نے بھی رپورٹ دی ہے کہ صیہونی پولیس نے تل ابیب میں کم سے کم پانچ مظآہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔