Dec ۰۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت نسل پرست ریاست ہے؛ آکسفورڈ یونین کا بیان

آکسفورڈ یونین نے صیہونی حکومت کو نسل پرست ریاست کے طور پر فلسطین میں نسل کشی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ یونین کے صدر ابراہیم عثمان موفی نے ایک ڈیبیٹ میں غزہ کے خلاف اسرائیل کی جنگ کی مذمت کرتے ہوئے، ایک اسرائیل نواز مقرر کو ڈیبیٹ ہال سے نکال دیا۔
اس مناظرے کے اختتام پر آکسفورڈ یونین کےاراکین کی جانب سے، اسرائیل کو ایک نسل پرست ریاست کے طور پر فلسطین میں نسل کشی کا ذمہ دار قرار دینے کے تعلق سے ایک قرارداد پاس کی گئی جس کے حق میں دوسو اٹہتر اور مخالفت میں انسٹھ ووٹ ڈالے گئے۔
اس مناظرے میں کہ جس کی کوریج میڈل ایسٹ آئی نے کی اور اس میں آکسفورڈ کے طلبا نے بھی شرکت کی بہت زیادہ بحث گرم رہی اور تقریباً ہر مقرر کو طلبہ کے احتجاج کی وجہ سے کئی بار اپنی تقریر روکنا پڑی۔ آکسفورڈ فورم یا آکسفورڈ یونین، برطانیہ کے شہر آکسفورڈ میں واقع ایک مباحثہ کرنے والا فورم ہے جس کی رکنیت آکسفورڈ یونیورسٹی کی اجازت سے دستیاب ہے۔ اس اسمبلی کی بنیاد اٹھارہ سو تیئیس میں برطانیہ کی دوسری سب سے بڑی تعلیمی اسمبلی کے طور پر رکھی گئی تھی۔

ٹیگس