بشار اسد کی حکومت کا خاتمہ تل ابیب کےلئے اہم موقع، شام کے تغیرات پر صیہونی موقف سامنے آیا
غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے شام کی صورت حال اور بشار اسد کی حکومت کے خاتمے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شام کے واقعے کو تل ابیب کے لئے ایک اہم موقع قرار دیا۔
سحرنیوز/دنیا: مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسد کی حکومت بقول نیتن یاہو شرارت کا محور تھی۔ نیتن یاہو نے یہ دعوی بھی کیا کہ شام میں بشار اسد کی حکومت، ایران و حزب اللہ اور ان کے اتحادیوں پر اسرائیل کے حملوں کا نتیجے میں گری۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ شامی حکومت کا زوال اسرائیل کے لئے ایک اہم موقع ہے تاہم یہ موقع بھی خطرے سے خالی نہیں ہوگا۔
اس سلسلے میں صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے بھی کہا ہے کہ فوج کو ہدایات کردی گئی ہیں کہ مقبوضہ جولان کے علاقے میں صیہونیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے حائل علاقے اور واچ ٹاوروں کو اپنے کنٹرول میں رکھا جائے۔