Dec ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • جنوبی یونان میں کشتی الٹ گئی، ایک پاکستانی جاں بحق

جنوبی یونان میں کشتی الٹنے کے واقعے میں ایک پاکستانی شہری کی موت اور سینتالیس کے بچنے کی تصدیق کردی گئی۔

سحرنیوز/دنیا:  پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یونان کے جزیرہ کریٹ کے جنوب میں ایک کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا جس میں بچائے گئے افراد میں سینتالیس پاکستانی ہیں۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق ایک پاکستانی کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر پاکستانی شہریوں میں سے جاں بحق یا لاپتہ افراد کی تعداد کی تصدیق نہیں کرسکتے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ ایتھنز میں پاکستانی سفارتخانہ ہیلینک کوسٹ گارڈ اور چانیا کوسٹ گارڈ سے رابطے میں ہے، جو سرچ اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

ٹیگس