Dec ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
  • نتن یاہو کے خلاف بغاوت کی تیاری! سابق اسرائیلی اٹارنی جنرل کے مطالبے سے صیہونی حکومت میں مچا ہڑکمپ

سابق اسرائیلی اٹارنی جنرل نے فضائیہ سے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سول نافرمانی کا مطالبہ کیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، اسرائیل کے سابق اٹارنی جنرل موشے لادور نے فضائیہ کے ریزرو پائلٹوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہزاروں دستاویزات اور شواہد کے باوجود نیتن یاہو کو گرفتار نہ کئے جانے کی وجہ سے سول نافرمانی کرتے ہوئے فوج میں کام کرنے سے انکار کر دیں۔

لادور کی درخواست  صیہونی  وزیر اعظم نیتن یاہو کے عدالت میں پیش ہونے کے چار دن بعد سامنے آئی ہے۔

اسرائیل کے سابق اٹارنی جنرل موشے لادور

اسرائیلی میڈیا ذرائع نے بدھ کو بتایا تھا کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم سیریل کرپشن کیس کے لئے مسلسل دو روز تک زیر زمین میزائل پروف ہال میں عدالت  کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس