نیتن یاہو کے خلاف لاکھوں افراد کا مظاہرہ، حماس کے ساتھ معاہدے کرنے کا مطالبہ
ہزاروں صیہونیوں نے ایک بار پھر سڑکوں پر نکل کر فلسطین کی تحریک مزاحمت حماس کے ساتھ اپنے قیدیوں کے تبادلے کی حمایت اور نیتن یاہو حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت میں احتجاج کیا۔
سحرنیوز/دنیا: مقبوضہ فلسطین سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق صیہونی حکومت کی پولیس نے بیت المقدس میں مظاہرہ کرنے والے آباد کاروں پر دھاوا بولا۔ یہ مظاہرہ غزہ میں حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کی حمایت میں کیا گیا تھا۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ صیہونی پولیس نے چار مظاہرین کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ صیہونی آبادکاروں کے مسلسل حکومت مخالف مظاہروں پر تبصرہ کرتے ہوئے اسرائیل کے معاریو اخبار نے لکھا ہے کہ مظاہروں سے کوئی مقصد پورا نہيں ہوتا بلکہ اس سے صرف بغاوت پھیلتی ہے۔
غزہ میں صیہونی فوج کی بمباری میں اسرائیلی قیدیوں کی ہلاکت اور حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط میں نیتن یاہو کی ناکامی کی وجہ سے اسرائیل میں نتن یاہو کی شدت پسند کابینہ کے خلاف غم و غصہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔