Dec ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۲:۴۴ Asia/Tehran
  • تیونس: کشتی ڈوبنے سے 20 تارکین وطن ہلاک

تیونس میں کشتی ڈوبنے سے کم از کم 20 تاریک وطن ہلاک ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیونس کے صفاقس شہر کے ساحل کے قریب ایک کشتی ڈوب گئی ہے جس کے نتیجےمیں کم از کم 20 تارکین وطن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، 5 افراد کو بچا لیا گيا ہے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں ان کی تلاش کا کام جاری ہے۔ تیونس کے کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق تارکین وطن کا تعلق افریقہ سے ہے 20 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

تیونس کے صفاقس شہر کا ساحل افریقی تارکین وطن کی روانگی کا مقام ہے۔ تیونس کے ساحل کے قریب ایک ہفتے کے اندر تارکین وطن کے ڈوبنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

ٹیگس