موریتانیہ اور مراکش میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے
موریتانیہ اور مراکش کے شہریوں نے صیہونیت مخالف مظاہرے کر کے غزہ پٹی میں اسرائیل کے ہاتھوں جرائم اور نسل کشی روکنے کا مطالبہ کیا
سحرنیوز/دنیا: میڈیا رپورٹوں کے مطابق موریتانیہ کے ہزاروں شہریوں نے اس ملک کے دارالحکومت میں عزم کا طوفان ناقابل شکست ہے کے زيرعنوان مظاہرہ کر کے غزہ کے باشندوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاموریتانیہ کے عوام نے نماز جمعہ کے بعد اقوام متحدہ کے دفتر کی جانب مارچ کیا اور ملت فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے۔
آناتولی کی رپورٹ کے مطابق مراکش کے شہریوں نے بھی مسلسل ترسٹھويں جمعے کو سڑکوں پر نکل کر غزہ کی حمایت میں مظاہرے کئےمراکش کے عوام نے وادازم، تطوان، طنجہ، دارالبیضاء، محمدیہ، وجدہ، برکان، تازہ، تاوریرت اور انزکان شہروں کی سڑکوں پر نکل کر صیہونی حکومت کے جرائم اور ملت فلسطین کی حمایت کا اعلان کیامظاہرین نے صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کی اور عام شہریوں کی حمایت کا مطالبہ کیا۔