Dec ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
  • تل ابیب کی سڑکوں پر ایک بار پھر نتن یاہو کے خلاف مظاہرین کا سیلاب

ہزاروں صیہونی باشندوں نے ایک بار پھر غاصب حکومت کے مرکز تل ابیب میں سڑکوں پر نکل کر غزہ میں جنگ بندی اور اپنے قیدیوں کی رہائی کی غرض سے حماس کے ساتھ ایک معاہدہ کرنے کا مطالبہ دہرایا۔

سحرنیوز/دنیا: العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق قیدیوں کی آزادی کے سلسلے میں حماس کے ساتھ نیتن یاہو حکومت کی طرف سے معاہدے میں ٹال مٹول کئے جانے کے خلاف ایک بار پھر ہزاروں صیہونی باشندوں نے اپنی حکومت کےخلاف مظاہرہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے نیتن یاہو کی کابینہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے خلاف جنگ کا سلسلہ بند کر کے حماس کی قید میں موجود ان کے قیدیوں کی رہائی کے لئے فورا ایک معاہدے پر دستخط کرے۔ نیتن یاہو مخالفین نے ہم سب ایک ہیں اور صلح سے ہی امن و امان برقرار ہوگا جیسے نعرے لگا کر ان کی جنگ پسندانہ پالیسیوں سے اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔

ٹیگس