Dec ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۲:۲۷ Asia/Tehran
  • امریکہ نے اپنا طیارہ مار گرایا

امریکہ نے بحیرۂ احمر میں اپنا ایف اے 18ہارنیٹ طیارہ مار گرایا ہے۔

سحرنیوز/دنیا:  غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ اس طیارے کو بحیرۂ احمر میں غلطی سے مارگرایا گيا ہے۔ سینٹکام کا کہنا ہے کہ لڑاکا طیارے ایف/اے 18 نے یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین سے اڑان بھری تھی اور یو ایس ایس گیٹس برگ نے غلطی سے اس پر فائرنگ کر دی۔

یو ایس ایس گیٹس برگ، ایک ٹیکونڈیروگا کلاس گائیڈڈ میزائل کروز ہے جو کہ ٹرومین کیریئر اسٹرائیک گروپ کا حصہ ہے، جو ایک ہفتے قبل مغربی ایشیا کے پانیوں میں داخل ہوا تھا۔ امریکا غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے خطے میں بڑے جنگی بحری جہازوں کی مسلسل موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

 

ٹیگس