امریکی فوجی کا ایک دستہ شام میں داخل
بعض خبری ذرائع نے شمال مشرقی شام میں امریکی فوجیوں اور ساز و سامان کے قافلے کے داخل ہونے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: شامی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کے دستوں اور ساز و سامان کا ایک قافلہ کہ جس میں بیس فوجی گاڑیاں اور ٹرک شامل ہیں، آج صبح عراق کے صوبہ الانبار میں عین الاسد اڈے سے شمال مشرقی شام کے صوبہ الحسکہ میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے میں داخل ہوا ہے۔اس قافلے میں امریکی فوج کے خصوصی دستے بھی شامل تھے جو فضائی تحفظ کے ساتھ شام کی سرزمین میں داخل ہوئے۔
مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ امریکی فوج نے گذشتہ چند دنوں کے دوران صوبہ الانبار میں عین الاسد اڈے اور اربیل کے جنوب میں واقع حریر بیس سے بڑی تعداد میں جنگی دستے شام بھیجے ہیں۔ یہ ایسے میں ہے کہ جب شام کے شمال مشرق میں امریکہ کے حمایت یافتہ شامی کردوں اور ترکی کی حمایت یافتہ فورسز کے درمیان جھڑپوں میں گزشتہ چند دنوں میں شدت آئی ہے۔