جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کے حادثے میں 179 افراد ہلاک + ویڈیو
Dec ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran
جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کے حادثے میں اب تک 179 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: جنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران ایک طیارہ رن وے پر پھسلنے کے بعد دیوار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کل 181 مسافروں میں سے اب تک 179 سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق طیارے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 181 افراد سوار تھے، عملے کے دو ارکان ایک خاتون اور ایک مرد کو بچا لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ جنوبی کوریا کے جنوبی علاقے میں واقع موان ایئرپورٹ پر پیش آیا، ایمرجنسی عملے نے طیارے میں لگی آگ بجھا دی۔