Dec ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • امریکی معیشت کے دیوالیہ ہونے کا امکان

امریکہ کے ارب پتی اور ایکس کمپنی کے مالک ایلون مسک نے امریکی معیشت کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا:   غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ کا قومی قرض چھتیس اعشاریہ سترہ ٹریلین ڈالر ہو چکا ہے جو کافی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، اگر مناسب اقدامات نہ کیے گئے تو امریکی معیشت دیوالیہ ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کی جانب سے تئیس فیصد سود ادائیگی ایک پریشان کن چیز ہے اور اس میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سے قبل بھی ایک بیان میں وہ کہہ چکے ہیں کہ امریکی ڈالر تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

دوسری جانب نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کے مشیروں اور ان کے سب سے بڑے حامی ایلون مسک کے درمیان شدید اختلافات سامنے آ گئے ہيں۔ ایلون مسک نے اپنے کچھ ریپبلکن مخالفین کو شیطان اور نافرمان نسل پرست قرار دے دیا۔ ایلن مسک نے غیر ملکی ٹیک ورکرز کے لیے ایچ- ون بی ویزا پروگرام کے دفاع کے لیے لڑائی میں جانے کا عزم ظاہر کردیا ہے اور گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران ریپبلکن پارٹی کے اندر پھوٹ ڈالنے والی یہ لڑائی اب ایک اہم موڑ پر پہنچ گئی ہے۔

 

 

ٹیگس