چوتھے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست
Dec ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
آسٹریلیا نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو ایک سو چوراسی رن سے شکست دے دی۔
سحرنیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں ہندوستانی ٹیم تین سو چالیس رن کے ہدف کے تعاقب میں ایک سو پچپن رن پر ہی آل آؤٹ ہو گئی۔ ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کے صرف دو بلے باز ہی ڈبل فیگر میں داخل ہو سکے جبکہ تین کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی ٹیم، دوسری اننگ میں دو سو چونتیس رن بنا سکی تھی اور ہندوستان کو جیت کے لیے تین سو چالیس رن کا ہدف دیا تھا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اب تک آسٹریلیا نے دو اور ہندوستان نے ایک میچ جیتا ہے جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا ہے۔