شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فرانس کے جنگی طیاروں کی بمباری
Jan ۰۱, ۲۰۲۵ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
فرانس کے وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے جنگی طیاروں نے شام میں بعض اہداف پر بمباری کی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: اسپوتنک نیوز ایجنسی کے مطابق فرانس کے وزیر دفاع سیباسٹین لیکورنیو نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملک کی فضائیہ نے شام پر فضائی حملے کیے ہیں۔ فرانس کے وزیر دفاع نے دعوی کیا کہ فرانسیسی جنگی طیاروں نے ان حملوں میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
فرانس کے وزیر دفاع کے مطابق یہ حملہ گزشتہ اتوار کو داعش دہشت گرد تنظیم کے عناصر کو تباہ کرنے اور اس خطے میں سیکورٹی بڑھانے کے حوالے سے جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔
فرانس نے یہ فضائی حملہ شام میں امریکہ کے اسی طرح کے ایک فوجی حملے کے بعد کیا ہے کہ جس میں امریکی حکام کے مطابق داعش کے دو اہلکار مارے گئے تھے۔