امریکہ: نیوآرلین میں ٹرک ڈرائیور نے درجنوں افراد کو کچل دیا، 15 ہلاک اور 30 زخمی +ویڈیو
Jan ۰۲, ۲۰۲۵ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
امریکہ کے نیوآرلین شہر میں ایک شخص نے نئے سال کا جشن منانے والے شہریوں پر ٹرک چڑھا دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: امریکہ کے نیوآرلین شہر میں صبح مقامی وقت کے مطابق، 3 بج کر 15 منٹ پر ہونے والے حملے میں 10 لوگ ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ کے فیڈرل تحقیقاتی مرکز ایف بی آئی نے اس واقعے کو دہشت گردانہ قرار دیا ہے۔
ایف بی آئی کے مطابق، اس ٹرک کا ڈرائیور پولیس سے مسلحانہ جھڑپ کے بعد ہلاک ہوگیا۔ نیوآرلین کی پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ یہ اقدام جان بوجھ کر کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2 پولیس افسر بھی اس واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔