میکسیکو: فائرنگ کے واقعے میں 7 افراد ہلاک
Jan ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
میکسیکو میں نامعلوم ملزمان نے ایک بار میں فائرنگ کر کے7 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی میکسیکو کے شہر ولاہرموسا کے بار میں نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی زد میں آ کر 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ 5 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ فائرنگ کی وجہ ابھی واضح نہیں ہوئی ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔