Jan ۱۳, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
  • جاپان میں شدید زلزلہ

جاپان کے جنوب مغربی علاقے کویوشو میں شدید زلزلہ آیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا:  غیرملکی میڈیا کے مطابق  زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 37 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے باعث ممکنہ سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔لیکن کسی مالی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ جاپان کے جنوبی علاقوں میں موجود ایٹمی بجلی گھروں میں اب تک صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ گزشتہ سال 8 اگست کو بھی جاپان میں 6.9 اور 7.1 کی شدت کے دو طاقتور زلزلوں نے کیوشو اور شیکوکو کے جنوب مغربی جزائر کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔کم جنوری 2024 کو جاپان میں سوزو، وجیما اور آس پاس کے علاقوں میں 7.6 شدت کے زلزلے سے 300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ جاپان کئی ٹیکٹونک پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہونے کی وجہ سے اکثر زلزلوں کا شکار رہتا ہے۔ یہ ملک پیسیفک رنگ آف فائر پر واقع ہے، یہ ایک ایسا خطہ ہے جہاں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔

ٹیگس