اسرائیل کا خواب چکنا چور، نتساریم ہمارے ہاتھ سے نکل گیا: صہیونی صحافی
غزہ میں جنگ بندی کے تحت شہر کے جنوب میں واقع نتساریم سے صہیونی جھنڈا اتار دیا گیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے بعد معاہدے پرعملدرآمد جاری ہے۔
قدس چینل کے مطابق صہیونی صحافی مینڈی رازل نے نتساریم سے اسرائیلی پرچم ہٹائے جانے کی تصویر شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی پرچم کو نتساریم فوجی دستوں کے انخلا کی تیاری کے سلسلے میں ہٹایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا؟ کس قدر شرم کی بات ہے۔
صہیونی چینل کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ نتساریم میں صہیونی فوج کی جانب سے نگرانی کے لئے نصب کیے گئے کیمرے بھی ہٹائے جارہے ہیں ۔ نتساریم ہمارے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔
صیہونی ذرائع نے غزہ کی جنگ میں شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس بدستور غزہ میں موجود ہے اور وہاں کا نظام سنبھال رہی ہے۔
والا نیوز وب سائٹ کے مطابق حماس اپنا اقتدار بچانے میں کامیاب رہی ہے اور حالات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حماس طویل جنگ کے باوجود، ہر جگہ موجود ہے اور غزہ پٹی پر اس کا قبضہ ہے۔ اس نیوز وب سائٹ نے لکھا ہے کہ عزالدین قسام بریگيڈ کے ترجمان کا زندہ رہنا، صیہونی حکومت کے فوجی اور سیکیورٹی اداروں کی شکست کے معنی میں ہے۔
دیگر صیہونی ذرائع ابلاغ نے بھی لکھا ہے کہ اسرائيل 7 اکتوبر 2023 میں ہی جنگ ہار گيا تھا اور اس کے بعد سے اس نے جو کچھ کیا وہ در اصل نقصانات کو کم کرنے کے لئے تھا۔