Jan ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۲:۴۲ Asia/Tehran
  • کیا گوگل غزہ کی نسل کشی میں شریک ہے؟

گزشتہ سولہ مہینوں کے دوران غزہ میں ہوئی فلسطینیوں کی نسل کشی میں صیہونی حکومت کے ساتھ گوگل کمپنی کے تعاون کا انکشاف ہوا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ انکشاف خود صیہونی حکومت کے سب سے بڑے حامی امریکہ کے میڈیا ذرائع نے کیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا ہے کہ گوگل نے غزہ میں جاری جنگ کے دوران روز اول سے ہی صیہونی فوج کے لئے جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹکنالوجی فراہم کی۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق گوگل، صیہونی وزارت جنگ کے ساتھ دوہزار اکیس سے تعاون کر رہی ہے اور تل ابیب نے بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی توسیع کے لئے گوگل کی پیش کردہ خدمات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مذکورہ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ گوگل کمپنی نے غزہ میں نسل کشی کرنے والی صیہونی فوج کے لئے جیمینی آرٹیفیشل انٹیلیجنس تک رسائی فراہم کی جس سے آڈیو فائل کی پروسیسنگ کے لئے مدد لی جاتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی وزارت جنگ اور گوگل کمپنی کے درمیان گزشتہ نومبر تک تعاون کا سلسلہ جاری رہا۔
واضح رہے کہ گوگل کے درجنوں ملازمین نے اپنی کمپنی کے صیہونی نواز رویے اور تل ابیب کے ساتھ تعاون کرنے پر احتجاج کیا تھا جن میں سے بہت سوں کو گوگل نے نکال باہر کر دیا تھا۔

ٹیگس