Feb ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۶:۳۸ Asia/Tehran
  • سویڈن: اسکول میں فائرنگ ، 11 افراد ہلاک

سویڈن کے ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کےنتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا:  غیرملکی میڈیا کے مطابق  سویڈن میں ایک اسکول میں فائرنگ ہوئی ہےجس کے باعث 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ہلاک ہونے  والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے، فائرنگ کرنے والا اکیلا تھا اس لئے مزید کسی حملے کا امکان نہیں۔ روزنامہ آفتون بالدت نے لکھا ہے کہ  حملہ آور 35 سالہ سویڈش شہری تھا اور وہ  نفسیاتی  مریض تھا۔ مقامی پریس کی دیگر رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے اور کم از کم پانچ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ مذکورہ  شخص کے پاس بندوق کا لائسنس تھا اور اس نے گزشتہ سال اپنا نام تبدیل کر لیا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس حملے کا ہدف سویڈن میں  مقیم تارکین وطن  تھے۔

 

ٹیگس