تل ابیب: فائرنگ کے نتیجے میں دو صہیونی زخمی + ویڈیو
Feb ۱۸, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
تل ابیب میں فائرنگ کے نتیجے میں دو صہیونی زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق تل ابیب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ فائرنگ کرنے والے کے بارے میں تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ صہیونی حکومت نے باقاعدہ طور پر واقعے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔