Feb ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۲:۳۵ Asia/Tehran
  • آنروا کی سرگرمیوں پر پابندی لگادی جائے؛ نیتن یاہو

صیہونی وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ آنروا کی سرگرمیوں پر پابندیوں سے متعلق کینسٹ کے قانون پر جلد سے جلد عمل درآمد ہونا چاہیے۔

سحرنیوز/دنیا: فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ورک اینڈ ریلیف ایجنسی آنروا کی سرگرمیوں کے سلسلے میں کھلے عالمی انتباہات کے باوجود صیہونی وزيراعظم نیتن یاہو نے اس قانون پر فورا عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیراعظم نے آنروا کی سرگرمیوں پر پابندی کے قانون پر فورا عمل درآمد کا حکم دیا ہے جسے اسرائیلی پارلیمنٹ کینسٹ پہلے ہی منظوری دے چکی ہےاس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے حکم پر عمل درآمد کے لئے کوئی شرط نہيں ہے۔

ٹیگس