Feb ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • تھائی لینڈ میں ڈبل ڈیکر بس درخت سے ٹکرا گئی، 18 افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں ایک ڈبل ٹیکر بس بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

سحرنیوز/دنیا:  غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک سے سونگ کھلا صوبے کی جانب جارہی تھی۔ بس میں 49 افراد سوار تھے جن میں سے 18 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 30 سے زائد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا  ہے۔  حادثے سے بس کو شدید نقصان ہوا ۔ مقامی حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکیں اور اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

ٹیگس