Feb ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran
  • فلسطینی قیدیوں کی آزادی کے جشن سے اسرائیل کی وحشت

غاصب صیہونی حکومت دھمکیوں اور طاقت کے بل بوتے پر فلسطینی خاندانوں کو اپنے قیدیوں کا استقبال کرنے اور ان کی رہائی کا جشن منانے سے روک رہی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: مقبوضہ فلسطین کے ایک باخبر ذریعے نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے قیدیوں کے تبادلے کے ساتویں مرحلے سے قبل فلسطینی قیدیوں کے مکانات پر دھاوا بول کر انہیں دھمکی دی ہے کہ اگر اگر انہوں نے جشن منانے یا فلسطینی پرچم لہرانے کی کوشش کی تو ان کے مکانات پر حملے کئے جائیں گے۔
صیہونی دہشتگردوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں رہائش پذیر قیدیوں کے اہل خانہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے اپنے قیدیوں کی رہائی پر خوشی منائی تو پھر ان کے قیدیوں کی رہائی کو مؤخر کر دیا جائے گا۔
بیت المقدس کے رہائشی ایک فلسطینی کنبے نے الجزیرہ ٹی وی چینل کو بتایا کہ صیہونی ٹولے نے اسے مجبور کر کے یہ عہد لیا ہے کہ وہ اپنے قیدی کی آزادی پر اس کے استقبال میں کسی طرح کا کوئی جشن نہیں منائے گا۔

ٹیگس