Mar ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • امریکہ صیہونی حکومت کو مزید 3 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ اور بلڈوزر دے گا

ٹرمپ حکومت نے جمعہ کے روز 3 ارب ڈالر کا اسلحہ، بلڈوزرز اور دوسرے آلات صیہونی حکومت کو فروخت کرنے کی منظوری دی جن میں غزہ کے خلاف استعمال ہونے والا امریکی اسلحہ بھی شامل ہے۔

سحرنیوز/دنیا:  غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیل کو 2.4 ارب ڈالر کے باڈیز بم اور دیگر ہتھیاروں کی فروخت پر دستخط کردیے ہیں جب کہ 675.7 ملین ڈالر کے دیگر بموں، کٹس اور 295 ملین ڈالر کے بلڈوزروں سمیت دیگر سامان فروخت کرنے کے معاہدے پر بھی دستخط کردیے گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ کی مزید فروخت سے قبل بھی واشنگٹن اسے 7.4 ارب ڈالر کے بم اور دیگر آلات کی فراہمی کی منظوری دے چکا ہے۔

ٹیگس