Mar ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۳:۵۵ Asia/Tehran
  • بولیویا: دو مسافر بسوں کا خوفناک تصادم ، 37 افراد ہلاک 39 زخمی

بولیویا میں 2 مسافر بسوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ہے۔

سحرنیوز/دنیا:  غیرملکی میڈیا کے مطابق بولیویا میں 2 مسافر بسوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک اور 39 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ان بسوں میں تصادم یونی اور کولچانی شہروں کے درمیان ہوا ۔ مقامی حکام کا کہنا ہےکہ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کی جارہی ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔یہ حادثہ ملک میں رواں سال اب تک کا سب سے سنگین حادثہ ہے۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ حادثے کی وجہ کیا تھی، لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک بس مخالف لین میں پھسل گئی تھی۔بولیویا کی گھومتی ہوئی پہاڑی سڑکیں انتہائی مہلک ہیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک کروڑ بیس لاکھ آبادی والے ملک میں ہر سال سڑک حادثات میں اوسطاً چودہ سو افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

ٹیگس