Mar ۰۳, ۲۰۲۵ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • برطانیہ: بریڈفورڈ میں کونسل ٹیکس کے خلاف احتجاج

برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں سینکڑوں افراد نے کونسل ٹیکس میں نواعشاریہ نو فیصد اضافے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں یونائیٹڈ اگینسٹ آسٹیریٹی کے اراکین اور کچھ آزاد کونسلرز نے سینٹینری اسکوائر میں بینرز اٹھا کر مظاہرہ کیا، جن پر لکھا تھا کہ کونسل ٹیکس میں اضافہ نامنظور ہے۔‎ لیبر کے زیر قیادت کونسل نے دوہزار پچیس چھبیس میں چودہ اعشاریہ ننیانوے فیصد اضافے کی درخواست دی تھی لیکن حکومت نے صرف نواعشاریہ نو فیصد اضافے کی اجازت دی۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ جمعرات کو متوقع ہے۔
‎آزاد کونسلر اسماعیل الدین نے کہا کہ شہر کے بہت سے لوگ اس اضافے کے متحمل نہیں ہوسکیں گے۔‎احتجاج میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ یہ ملک میں اب تک سب سے زیادہ ٹیکس اضافہ ہے جو مہنگائی کی شرح سے کہیں زیادہ ہے اس لیے ہمیں لگتا ہے کہ اس اضافے کی مخالفت کی جانی چاہیے۔

ٹیگس