شمالی مقدونیہ میں آتشزدگی، پچاس افراد ہلاک
شمالی مقدونیہ کے ایک نائٹ کلب میں بھیانک آگ لگ جانے سے پچاس سے زائد افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔
سحرنیوز/دنیا: شمالی مقدونیہ کے وزیر داخلہ پنچے ٹوشکووسکی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ آتش زدگی کا یہ واقعہ ملک کے ایک جنوبی شہر کوچانی میں اتوار کو پیش آیا۔ اس واقعے میں اب تک اکاون افراد کی ہلاکت جبکہ ایک سو سے زائد دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ شمالی مقدونیہ کے وزیر داخلہ کے مطابق ایک مقامی پاپ گروپ کے کنسرٹ کے دوران یہ آگ مقامی وقت کے مطابق رات ڈھائي بجے پر بھڑکی۔
ان کا کہنا تھا نوجوانوں کی طرف سے فائر ورکس کے استعمال کے سبب چھت نے آگ پکڑ لی۔ سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو میں کنسرٹ ہال کے اندر افراتفری دیکھی جا سکتی ہےشمالی مقدونیہ کے وزیر داخلہ پنچے ٹوشکووسکی کے مطابق پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔