یمن کے خلاف فوجی آپریشن جاری رہے گا؛ امریکی سینٹرل کمان سینٹکام کے کمانڈر
Mar ۲۴, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
دہشتگرد امریکی سینٹرل کمان سینٹکام کے کمانڈر نے کہا ہے کہ یمن کے خلاف فوجی آپریشن جاری رہے گا۔
سحرنیوز/دنیا: دہشتگرد امریکی سینٹرل کمان سینٹکام کے کمانڈر نے سوشل میڈیا پر جاری کئے جانے والے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یمن کے خلاف امریکی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔ اس سے قبل صبا نیوز ایجنسی نے الحدیدہ ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے تین بار حملے کئے جانے کی رپورٹ دی تھی۔ السلف پر بھی امریکہ نے حملہ کیا ہے جو الحدیدہ میں واقع ہے۔
اس سے قبل امریکی جنگي طیاروں نے جمعہ کی رات صوبے صعدہ کے مختلف علاقوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا۔ امریکی جنگي طیاروں نے جمعرات کو بھی مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔ منگل کو بھی امریکی جنگی طیاروں نے صوبے صعدہ کے طخیہ علاقے کو جارحیت کا نشانہ بنایا اور کئی بار بمباری کی۔