Mar ۲۴, ۲۰۲۵ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
  • یمن کی مسلح افواج کا تل ابیب پر میزائل حملہ، صیہونیوں میں مچ گئی افراتفری

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یمن کے میزائل حملے کے بعد تل ابیب اور اس کے آس پاس کے شہروں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے اور بین گورین ہوائی اڈے پر پروازیں بھی معطل کر دی گئیں۔

سحرنیوز/دنیا: اسرائیلی ٹی وی چینل بارہ نے اطلاع دی ہے کہ اس حکومت کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے یمن سے داغے گئے میزائل کو انٹرسیپٹ کرلیا۔
الجزیرہ چینل نے بھی اسرائیلی فوج کے حوالےسے یہ اطلاع دی ہے کہ یمن سے مقبوضہ فلسطین پر میزائل داغے جانے کے بعد تل ابیب کے وسیع تر علاقوں اور دیگر شہروں ، قصبوں میں بھی خطرے کے سائرن بج اٹھے۔ اسرائیلی حکومت کے ہوم فرنٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس، تل ابیب اور شمالی مغربی کنارے سمیت بیس سے زائد شہروں اور قصبوں میں سائرن بجائے گئے۔
دوسری جانب اسرائیلی ٹی وی چینل بارہ نے اطلاع دی ہے کہ سائرن بجنے کے بعد بین گورین ایئرپورٹ پر پروازیں معطل کر دی گئیں۔گزشتہ رات اسرائیلی ٹیلی وی چینل چودہ نے خبر دی ہے کہ یمن سے ایک میزائل مقبوضہ علاقوں کی طرف داغا گیا۔

ٹیگس