ایران کا جوہری مسئلہ سفارتی ذرائع سے حل ہونا چاہیے؛ روس
Apr ۰۵, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۹ Asia/Tehran
کریملن کے ترجمان نے ایران کے جوہری معاملے پر مؤقف اختیار کرتے ہوئے تہران کو ماسکو کا شراکت دار اور اتحادی قرار دیا۔
سحرنیوز/دنیا: روس کے صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ایران کے جوہری مسئلے کے سیاسی اور سفارتی حل پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران کا جوہری مسئلہ سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل ہونا چاہیے۔ دمتری پیسکوف نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے سفارتی کوششوں پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم اس وقت امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بحال کر رہے ہیں لیکن ایران ہمارا شراکت دار اور اتحادی ہے اور ہمارے ایران کے ساتھ جامع اور مضبوط تعلقات ہیں۔