امریکا اور چین کے درمیان تجارتی میں شدت پیدا ہوگئی
امریکا اور چین کے درمیان تجارتی اور ٹیرف جنگ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے چین کے خلاف ایک سو پچیس اور پھر ایک سوپینتالیس فیصد تک ٹیرف عائد کردیا جس کے بعد چین نے بھی امریکا کے خلاف ایک سو پچیس فیصد ٹیرف لگا دیا ہے چین نے کہا ہے کہ کل سنیچر سے امریکا کے خلاف ایک سو پچیس فیصد ٹیرف نافذ ہوجائےگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف جنگ جس کی شروعات امریکی صدر ٹرمپ نے کی ہے۔ پوری دنیا کے لئے بہت بڑی مشکل بن گئی ہے۔ ایک روز قبل وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے کہا تھا کہ چین کے خلاف ٹیرف اب ایک سو پچیس سے بڑھا کر ایک سوپینتالیس فیصد کردیا گیا ہے۔اگرچہ امریکا نے چین کو چھوڑ کر باقی سبھی ملکوں پر ٹیرف نوے روز کے لئے روک دیا ہے لیکن فرانس کے صدر میکرون سمیت بہت سے ملکوں کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کوئي پائیدار فیصلہ نہيں ہے۔