Apr ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • رشن فیڈریشن کونسل نے

رشن فیڈریشن کونسل کے اجلاس میں، ایران روس جامع اسٹریٹیجک معاہدے کو پاس کردیا گیا۔

سحرنیوز/دنیا:   ارنا نے بدھ کو تاس نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایران روس جامع اسٹریٹیجک معاہدے پر، صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے گزشتہ دورہ روس میں 18جنوری 2025 کو دستخط ہوئے تھے۔

 اس معاہدے میں تہران ماسکو طویل المیعاد تعاون میں زیادہ سے زیادہ توسیع کا قانونی دائرہ کار معین کیا گيا ہے۔  یہ معاہدہ ایک دوسرے کے اسٹریٹیجک پارٹنر کی حیثیت سے ایران اور روس کی پوزیشن کا تعین کرتا ہے اور اس کے مطابق، دونوں ملکوں کے اسٹریٹیجک تعاون میں، دفاع، دہشت گردی کے خلاف مہم، ، توانائی، مالیاتی شعبہ ، نقل و حمل، صنعت، زراعت، ثقافت اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت سبھی شعبے شامل ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمان، مجلس شورائے اسلامی اور روسی پارلیمنٹ ( دوما اور رشن فیڈریشن کونسل) سے توثیق کے بعد دونوں ملکوں کا  جامع اسٹریٹیجک معاہدہ عملدرآمد کے مرحلے میں داخل ہوجائے گا۔

ٹیگس