امریکا میں زیر تعلیم 1500 سے زائد طلبہ کے ویزے منسوخ
Apr ۲۰, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۸ Asia/Tehran
ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا میں زیر تعلیم غیر ممالک سے آنے والے ڈیڑھ ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کے ویزے منسوخ یا پھر ان کی قانونی حیثیت کو ختم کردیا۔
سحرنیوز/دنیا: عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی امیگریشن نے اب تک تقریباً 1500 طلبہ کے ویزے منسوخ کیے ہیں۔ ویزہ منسوخی سے متاثرہ اکثر طلبہ نے فلسطین کے حامی مظاہروں میں شرکت کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق طلبہ و طالبات کے علاوہ ایسے لوگوں کے بھی ویزے منسوخ کیے گئے جو بالواسطہ فلسطین سے رابطے میں تھے، اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر غزہ کی حمایت کرنے والے بھی ویزہ منسوخی متاثرین میں شامل ہیں۔ اس سلسلے میں متاثرہ طلبہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر مظاہرے بھی کیے جارہے ہیں، ان مظاہروں میں بڑی تعداد میں یہودی کارکنان اور گروپ سب سے آگے رہے۔