Apr ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۲:۳۱ Asia/Tehran
  • غزہ میں نیتن یاہو کامیاب نہیں ہوں گے؛ لاپید کا بڑا اعتراف

صیہونی حکومت کی اپوزیشن جماعت کے سربراہ یائير لاپید نے اعتراف کیا ہے کہ نیتن یاہو ، غزہ جنگ میں کامیاب نہيں ہوں گے۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی حکومت کے اپوزیشن لیڈر نے نیتن یاہو کابینہ کے بارے میں کہا کہ یہ کابینہ جنگ میں کامیاب نہيں ہو سکتی۔ اسے ڈیڑھ سال کا موقع دیا گیا، پوری دنیا نے اس کی حمایت کی لیکن انھیں پتہ ہی نہیں کیسے کامیاب ہوا جاتا ہے۔ یائير لاپید نے تاکید کے ساتھ کہا کہ نیتن یاہو کو پتہ ہی نہيں ہے کہ جنگ کیسے جیتی جاتی ہے، ان لوگوں کو یہ بھی پتہ نہيں کہ جنگ کے لئے کتنے فوجیوں کو تیار کیا جائے کیونکہ وہ لازمی فوجی سروس سے حریدی ارتھوڈکس کے معاف ہونے کی حمایت کرتے ہيں۔
لاپید نے کل بھی صیہونی حکومت کی داخلہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انٹیلیجنس سربراہ رونین بار کے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ نیتن یاہو ، اسرائیل کی سیکورٹی کے لئے خطرہ ہيں اور ان کے لئے وزارت عظمی کے عہدے پر باقی رہنا ممکن نہیں ہے۔ اسرائیل کی ڈیموکریٹ پارٹی کے سربراہ یائير گولان نے بھی اس سے پہلے کہا تھا کہ نیتن یاہو اسرائیل کی سیکورٹی اور قانون کی حکمرانی کے لئے خطرہ ہیں اور انہیں فورا مستعفی ہونا چاہئے۔

ٹیگس