Apr ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
  • امریکا کے عوام نے ٹرمپ کو دیا بڑا جھٹکا

امریکہ میں نئے سروے رپورٹ سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ اقتدار کے تین مہینوں میں امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت ، گذشتہ سات عشروں میں کسی بھی صدر کی اپنی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: سی این این کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایسی حالت میں اقتدار ایک بار پھر اپنے ہاتھ میں لیا ہے کہ ان کی مقبولیت اپنی اعلی ترین سطح پر پہنچی ہوئی تھی۔ سی این این کی نئے سروے رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ٹرمپ حکومت کے سو دن مکمل ہونے کے قریب امریکیوں نے ان کی کارکردگی پر شدید منفی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 

FILE PHOTO

سی این این کی نئی سروے رپورٹ کے مطابق گذشتہ سو دنوں میں ٹرمپ کی مقبولیت کم ہو کر چالیس فیصد پر جا پہنچی ہے اور یہ سات عشروں  میں کسی بھی امریکی صدر کا مقبولیت میں کمی آنے کا ایک ریکارڈ ہے۔ 

 

ٹیگس