کینڈا: وینکور فیسٹیبول میں گاڑی سے کچل کر گیارہ افراد ہلاک
Apr ۲۹, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
کینڈا کے شہر ونکوور میں ایک ثقافتی فیسٹیول میں ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد گيارہ ہوگئي ہے
سحرنیوز/دنیا: ونکوور پولیس نے اپنے ایک بیان میں اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل مرنے والوں کی تعداد نو بتائی گئی تھی۔ کینڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں بیس سے زيادہ افراد زخمی ہوئے ہيں۔
رپورٹوں کے مطابق ایک تیس سالہ شخص نے سنیچر کی شام اپنی گاڑی فلپائن کے ایک ثقافتی فیسٹیول لاپو لاپو کے تماش بینوں پر چڑھا دی تھی۔ کینڈا کی پولیس نےاس حملے کے ذمہ دار کو گرفتار کر لیا اور اعلان کیا ہے کہ اس واقعے کی تمام تفصیلات سامنے لانے کے لئے تحقیقات جاری ہيں۔