Apr ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۲:۰۶ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی حکومت کے ابتدائی سو دن انسانی حقوق کےلئے المیہ؛ ہیومن رائٹ واچ کی رپورٹ

ہیومن رائٹ واچ کی جنرل سیکریٹری اگینس کالمارڈ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی حکومت کے ابتدائی سو دن امریکہ کے لئے بھی اور انسانی حقوق کے لئے بھی ایک المیہ رہے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: کالمارڈ نے بریسلز میں ایک اجلاس میں کہا کہ ٹرمپ حکومت نے اقتدار کے مراکز پر سرمایہ داروں اور کمپنیوں کے قبضے کی زمین ہموار کی اور ایلن ماسک جیسے افراد کو حکومتی اداروں پر زيادہ تسلط حاصل ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورت حال بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور جھوٹ پر منتج ہوئی۔ کالمارڈ نے کہا کہ دنیا بھر کی حکومتوں کو اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے اور پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے تاکہ ہمارے بچوں اور آئندہ نسلوں کو نقصان نہ اٹھانا پڑے۔ ہیومن رائٹ واچ کی جنرل سیکریٹری نے فلسطینیوں کی گہری تکلیفوں پر امریکہ، جرمنی اور برطانیہ جیسے ملکوں کی بےتوجہی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک اسرائیل کو ہتھیار دے کر اور اپنے ملکوں میں احتجاجی مظاہروں کو کچل کر فلسطینیوں کو درپیش اس صورت حال میں برابر کے شریک ہيں۔ انہوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ آج انھیں ممالک نے انسانی حقوق کے چارٹر کو تباہ و برباد کردیا ہے۔
کالمارڈ نے کہا کہ ان ممالک نے اقوام متحدہ کے منشور، نسل کشی کے جرم کی روک تھام اور سزا کے کنونشن نیز قانون کی حکمرانی جیسے اصول و مفاہیم کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے۔

ٹیگس